ملتان ( پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، سابق وزیر مملکت اور آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے امیدوار شبیر علی قریشی کو گرفتار کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شبیر علی قریشی کا تعلق کوٹ ادو سے ہے جو پہلے بھی قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں اور آئندہ عام انتخابات 2024ء میں وہ پی ٹی آئی کی جانب سے دوبارہ قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں، شبیر علی قریشی کو پولیس نے ملتان میں وکیل کے چیمبر سے گرفتار کیا، ان کے وکیل نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شبیر علی قریشی کو پولیس نے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ادھر پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور رہنما ایمان طاہر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، ایمان طاہر کو پشاور ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔
ایمان طاہر راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ آئی تھیں، ایمان طاہر کی پشاور ہائی کورٹ نے راہداری ضمانت منظور بھی کی، عدالت نے ایک لاکھ دو نفری مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا، تاہم تحریری حکم نامہ ملنے پر وہ ہائی کورٹ سے باہر نکلیں تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت اٹک نے سانحہ 9 مئی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے 4 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا، انسداد دہشتگردی عدالت اٹک نے 9 مئی سے متعلق کیس میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چار رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔
عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے جانے والے رہنماؤں میں مرکزی رہنما میجر ریٹائرڈ طاہر صادق بھی شامل تھے جب کہ دیگر میں قاضی احمد اکبر، یاور بخاری اور جمشید الطاف کو بھی اشتہاری قرار دے دیا گیا، عدالت نے اشتہاری ملزمان کی جائیداد کرنے کا بھی حکم جاری ہے، ملزمان کے خلاف اٹک کے تھانہ حضرو میں مقدمہ درج ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں