جے یو آئی کے ایک اور رہنما پر حملہ، بم دھماکہ۔۔ ہلچل مچ گئی

باجوڑ (پی این آئی) باجوڑ میں جے یو آئی (جمعیت علمائے اسلام) رہنما قاری خیراللہ کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا تاہم وہ محفوظ رہے۔

جے یو آئی کے پی کے 19 سے رہنما قاری خیراللہ اپنی گاڑی پر محو سفر تھے کہ اچانک دھماکہ ہو گیا۔ ڈی پی او باجوڑ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قاری خیراللہ دھماکے میں محفوظ رہے، ڈی پی او باجوڑ نے مزید بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بتایا گیا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close