خواجہ آصف کا ناراض ن لیگی رہنمائوں سے متعلق اہم بیان آگیا، کیا مشورہ دیا؟

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل اور محمد زبیر کے تحفظات کا علم ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست بے رحم ہے، حوصلہ رکھنا چاہیے، جب کوتاہی ہوجائے اور معاملات سرد ہوجائیں تو اچھے وقتوں کو یاد رکھنا چاہیے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عدلیہ، سیاستدان اور اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے لائن کراس کی جاتی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے، حلقوں میں انتخابی مہم شروع ہوچکی ہے، بیانیہ دینے میں تاخیر ہوئی ہے چند دنوں میں آجانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا نوازشریف سے رابطہ نہیں ہے، جب کوتاہی ہوجائے اور معاملات سرد ہوجائیں تو اچھے وقتوں کو یاد رکھنا چاہیے۔ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پارٹی قیادت نے شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ اور محمد زبیر کو گورنر سندھ کا عہدہ دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان کی نواز شریف سے لندن ملاقات میں کیا بات ہوئی مجھے معلوم نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں