اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی و تجزیہ کار انصار عباسی نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ مختلف سیاسی رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کے حوالے سے زمینی جائزوں کے تازہ ترین اعداد و شمار سے معلوم ہوتاہے کہ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف اب بھی ملک بھر میں سب سے زیادہ مقبول ہیں۔
تاہم پنجاب نے اپنا مزاج بدلنا شروع کر دیا ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے درمیان مقبولیت کا فرق اب کم ہو رہا ہے۔ مقبولیت کے لحاظ سے یہ فرق چند ماہ قبل تک پی ٹی آئی کے حق میں 15؍ فیصد تک ز یادہ تھا جبکہ اب یہ صوبے بھر میں کم ہو کر 5 فیصد تک رہ گیا ہے۔ پاکستان بھر کے حوالے سے دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان مقبولیت کا فرق اب بھی یہ ظاہر کرتا ہے کہ (ن) لیگ کے مقابلے میں پی ٹی آئی نمایاں حد تک مقبول جماعت ہے۔ تاہم، پنجاب میں (ن) لیگ نے بہتری کا مظاہرہ کیا ہے اور صوبے میں عام انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کو ٹکر دینے کیلئے پہلے سے بہتر پوزیشن میں نظر آتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں