پشاور(پی این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین (پی ٹی آئی پی) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ہم کسی پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کر رہے۔
ایک حلقے میں الگ بات کریں اور دوسرے میں الگ یہ دھوکا ہے، میری ایک زبان ہے کسی پارٹی سے سیاسی اتحاد نہیں کروں گا۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی خدشہ نہیں جسے خدشہ ہے وہ گھر بیٹھ جائے، ہم کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کر رہے۔سیاسی جماعتوں نے جیتنے کے بعد منشور کا خیال نہیں رکھا، کوشش ہوگی کہ ہر حلقے سے امیدوار سامنے لائیں۔سیاسی اتحاد کے حق میں نہیں اس سے جمہوریت کو نقصان ہوتا ہے، صوبے میں جو ترقی دیکھ رہے ہیں وہ میری مرہونِ منت ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں