پاکستان کے کس شہر میں 2024کا پہلا بچہ پیدا ہوا؟

جھنگ(نیوزڈیسک)نئے سال 2024ء کا پہلا بچہ جھنگ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پیدا ہوا۔
تفصیلات کے مطابق جھنگ کے ڈی ایچ کیو میں داخل سائرہ بی بی کے ہاں سالِ نو کا آغاز ہوتے ہی بیٹی کی پیدائش ہوئی۔
سائرہ بی بی اس سے قبل دو بیٹوں کی والدہ ہیں۔
انہوں نے بیٹی کی پیدائش کو اپنے لئے اور اپنے گھرانے کے لئے خوش قسمتی اور سعادت کا باعث قرار دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ بیٹی کی پیدائش سے ان کی نئے سال کی خوشی دو چند ہو گئی جبکہ نئے سال کے آغاز پر بیٹی کے آنے سے اس معصوم روح کی آمد کی خوشی دوگنا ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close