غریدہ فاروقی نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی وجہ بتا دی

لاہور (پی این آئی) لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی وجہ سینئر صحافی غریدہ فاروقی سامنے لے آئیں۔

سوشل میڈیا پر انہوں نے لکھا کہ ’’ لاہور NA122 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی اسلئیے مسترد ہوئے ہیں کیونکہ ان کا تجویز کنندہ/تائید کنندہ اسی حلقے سے نہیں تھے جو کہ قانونا لازمی ہے۔ عمران خان الیکشن پہلی بار تو نہیں لڑ رہے تھے کہ انہیں یہ قانون معلوم نہ ہو، لہذا بظاہر یہی لگتا ہے کہ لاہور سے الیکشن لڑنے میں جان بوجھ کر خلا چھوڑا گیا کیونکہ پی ٹی آئی کے پاس ووٹ نہیں ہیں، جو بھی مقبولیت نظر آتی ہے وہ صرف سوشل میڈیا کی شوشا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب تک تحریک انصاف نے لاہور/پنجاب میں جلسہ، ریلی وغیرہ نہیں کی جو کہ کچھ نہ کچھ حد تک KP میں بہرحال نظر آتی رہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت خاتمے کے بعد سے آج تک ایک بھی جلسے، ریلی میں حکومتی پرفارمنس کا بیانیہ نہیں دیا، صرف ہمدردی کا ووٹ حاصل کرنے کی تگ و دو ہے۔ 8 فروری کے دن بھی میری یہی بات مقبولیت بارے درست ثابت ہو جائے گی‘‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close