الیکشن کمیشن نے سفیروں کی تعیناتی کی اجازت دیدی

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے وزارت خارجہ کو سفیروں کی تعیناتی کی اجازت دیدی۔ذرائع کے مطابق سفیروں کی تعیناتی کی اجازت سے متعلق الیکشن کمیشن نے سیکریٹری خارجہ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سفرا کی تعیناتی روٹین کا معاملہ اورقومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔الیکشن کمیشن نے 2 روز قبل وزارت خارجہ کو تعیناتی سے روک دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول آنے کے بعد سفرا کی تعیناتی پراعتراض کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ اور الیکشن کمیشن حکام میں اعتراضات ختم کرنے کیلئے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم نے وزارت خارجہ کی درخواست پر18سفراکی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

close