الیکشن 2024:فیصل آباد کے حلقہ این اے99میں پی ٹی آئی امیدوار نے کاغذات نامزدگی واپس کیوں لے لیے؟ وجہ سامنے آگئی

لاہور(پی این آئی) عام انتخابات 2024 کے سلسلےمیں سیاسی و مذہبی جماعتوں امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔

فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے کاغذات نامزدگی واپس لےلیے حلقہ این اے 99 سے سابق ایم این اے رانا آصف توصیف نے کاغذات نامزدگی واپس لیے۔انہوں نے اپنی درخواست میں کہا کہ میں ناگزیر وجوہات پر کاغذات نامزدگی واپس لینا چاہتا ہوں۔جبکہ فیصل آباد کےحقلہ پی پی 114 سے استحکام پاکستان کے فرخ حبیب کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیےگئے۔سابق وفاقی وزیر کے کاغذات نامزدگی پر کوئی بھی اعتراض جمع نہیں ہوا۔ گزشتہ روزمتعلقہ ریٹرننگ افسران کے روبرو مجموعی طور پر 30 سے زائد امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے طلب کیا گیا تھاجن میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما غلام سرور خان کے این اے 53، اعجاز الحق کے این اے 55 اور استحکام پاکستان پارٹی سے تعلق رکھنے والے شرجیل میر کے این اے 56 سے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلئے گئے جبکہ این ای53اور پی پی10سے نعیم اعجاز اور پی پی15سے ن لیگی رہنما اسامہ چوہدری کے کاغذات نامزدگی بھی جانچ پڑتال کے بعد منظور ہو گئیریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ 30 دسمبر تک جاری رہے گااین ای56سے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی آج (بروز جمعرات) جبکہ این ای53سے چوہدری نثار علی خان ریٹرننگ افسران کے روبرو پیش ہوں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) رہنما غلام سرور خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں سے درخواست کرتا ہوں کہ جو بھی امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرانے آئے اس کو مسترد نہ کریں۔ آر او این اے 53 دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے سے الیکشن کا ٹرن آوٹ بڑھے گا اور لوگ باہر نکل کر ووٹ ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے کاغذات سیاسی وابستگی پر مسترد نہیں ہونے چاہیے، علاقے کے مسائل سے مکمل آگاہ ہوں، علاقے میں دو اسپتال بنانے ہیں اور رکے ہوئے منصوبے مکمل کرنے ہیں

close