حکومت کا بیروزگار افراد کو 20ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان

کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان حکومت نے چمن کے مقامی بیروزگار افراد کو خصوصی پیکج کے تحت 20 ہزار روپے ماہانہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے چمن کے مقا می بے روزگار افراد کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت رجسٹرڈ افراد کو 20 ہزار روپے ماہا نہ فراہم کیے جائیں گئے کیونکہ حکومت کو چمن کے عوام کے مسائل کا ادراک ہے۔یہ بات انہو ں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔جان اچکزئی کا کہنا تھاکہ رجسٹرڈ افراد کو میسج موصول ہو جائیں گے اور جو رجسٹرڈ نہیں ہیں وہ چمن فٹبال اسٹیڈیم میں کاؤنٹر پر خود کو رجسٹرڈ کروائیں۔ان کا کہنا تھا کہ چمن کی مقامی آبادی کی مشکلات کا احساس ہے،جسے ہم ممکن طور پر کم کرنے کیلئے اقدا ما ت کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ اب تک 400 افراد رجسٹرڈ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close