نواز شریف سے مذہبی رہنما کی ملاقات، سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

لاہور( آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی قیادت میں وفد نے ماڈل ٹائون میں ملاقات کر کے آئندہ انتخابات اور سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ساجد میر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد میںسینیٹر ڈاکٹرحافظ عبدالکریم ،چوہدری کاشف نواز رندھاوااورعلامہ معتصم الٰہی ظہیر،اسامہ عبدالکریم اورملک سلیمان شامل تھے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما بھی پارٹی قائد نواز شریف کی معاونت کے لئے موجود تھے۔ ملاقات میں مرکزی جمعیت اہلحدیث اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سیٹ جسٹمنٹ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

close