سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) عام انتخابات 2024 الیکشن کمیشن نے سرکاری افسران و ملازمین کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔

الیکشن کمیشن نے سرکاری افسران و ملازمین کی انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ سرکاری ملازمین کی چھٹیاں ریٹرننگ افسران کی اجازت سے مشروط کر دی گئیں، ضلعی افسران ڈی آر او سے چھٹیوں کی اجازت نامے کے پابند صوبائی سیکرٹریٹ، ڈائریکٹوریٹس کے افسران پہلے چیف سیکرٹری سے چھٹی منظور کروائیں گے، چھٹیوں کی حتمی منظوری ڈی آر او سے حاصل کی جائے گی، ایڈوائزری 19 ویں گریڈ تک کے وفاقی سرکاری ملازمین ڈی آر او سے چھٹی منظور کروائیں گے، ایڈوائزری گریڈ 20 یا اس سے اوپر کے افسران کو الیکشن کمیشن آف پاکستان سے چھٹی کی منظوری لینا ہو گی۔قبل ازیں الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق برائے عام انتخابات 2024 جاری کیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی شائع کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں اور امیدوار کسی ایسی اظہار رائے سے گریز کریں جس سے فوج، عدلیہ، نظریہ پاکستان اور اداروں کی ساکھ خراب ہو۔ سیاسی جماعتیں یا امیدوار پولنگ مواد یا بیلٹ پیپر پر سرکاری نشان مسخ کرنے پر بدعنوانی کی کاروائی عمل میں لائے جائےگی۔

سرکاری ملازمت رکھنے والاشخص کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرسکتا۔ امیدوار انتخابی عمل میں کسی بھی تشدد کوترغیب دینے یاتشدد سے اجتناب کرے گا۔ضابطہ اخلاق کے تحت صدر، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ،ڈپٹی چیئرمین اور ضلعی ناظمین انتخابی مہم کاحصہ نہیں بن سکتے۔ کوئی بھی سیاسی جماعت پرنٹ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر سرکاری خرچے پر تشہیر نہیں کرے گا۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ میڈیا پر حلقہ بندیوں سے متعلق چند غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں