راولپنڈی(پی این آئی)عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کروانے کے بعد سکروٹنی کا عمل جاری ہے،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے چودھری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایم کیو ایم کے سید امین الحق کے کاغذات نامزدگی این اے 246 سے منظورکر لئے گئے، رہنما ایم کیو ایم احسن غوری کے کاغذات صوبائی اسمبلی حلقہ 90 سے منظورکرلئے گئے، پی ٹی آئی کے سردار لطیف کھوسہ کے این اے 127 سے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں