کاکڑ حکومت ملکی تاریخ کی طویل ترین نگراں حکومت بن گئی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی حکومت ملکی تاریخ کی طویل ترین نگران حکومت بن گئی ہے جس نے اقتدار کے 131 دن مکمل کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر قیادت قائم موجودہ نگران حکومت ملکی تاریخ کی اب تک کی سب سے طویل ترین نگراں حکومت بن گئی ہے جس نے اپنے اقتدار کے 131 ایام مکمل کر لیے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے بطور نگراں وزیراعظم 14 اگست 2023 کو اپنے عہدے کا حلف لیا تھا۔ اس سے قبل محمد میاں سومرو کی نگراں حکومت نے 130 دن حکومت کی تھی جب کہ ملک کی تاریخ میں سب سے کم عرصے کے لیے میر بلخ شیر مزاری کی نگراں حکومت قائم ہوئی تھی جنہوں نے 38 دن یہ ذمے داریاں انجام دی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close