پوری سیاسی جماعت پرویزخٹک کی سیاسی جماعت میں ضم ہوگئی

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخواہ قومی موومنٹ کے صدر اکبرخان نے پوری تنظیم کو پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں ضم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ قومی موومنٹ کے صدر اکبرخان کابینہ سمیت پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شامل ہوگئے، خیبرپختونخواہ قومی موومنٹ نے پوری تنظیم کو پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں ضم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویز خٹک نے کہا کہ الیکشن کیلئے 60 سے زائد نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے، مقامی نمائندوں کو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اختیار دیا ہے، مختلف جماعتوں کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری ہے۔الیکشن کمشنر آئینی عہد ہے جس کو وزیراعظم بھی نہیں ہٹا سکتا۔پرویز خٹک نے کہا کہ ن لیگ اگر مسائل حل کرتی ہے تو وفاق میں ان کے ساتھ شامل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں پر الیکشن لڑوں گا۔ دوسری جانب نیوزایجنسی کے مطابق ملک میں عام انتخابات کا اعلان ہونے کے بعد بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ اسی زور شور سے جاری ہے۔

گزشتہ روز آئی پی پی لاہور سیکرٹریٹ میں حلقہ این اے 119 اور اس سے منسلک صوبائی حلقوں سے سینئر وکلاء کی ایک بڑی تعداد نے عرفان ناصر چیمہ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کی سربراہی میں سابق ممبر پنجاب اسمبلی اور آئی پی پی کی سنٹرل کمیٹی کے ممبر شعیب صدیقی اور آئی پی پی لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود سے ملاقات کی۔انہوں نے آئی پی پی کی سینئر قیادت سے ہونے والی ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی قومی سیاست کیلئے تازہ ہواکاجھونکا جبکہ عام آدمی کے مفادات اوربنیادی حقوق کیلئے ایک زبردست پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے اس میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔آئی پی پی کے دست و بازو بننے والے وکلاء کو پارٹی مفلر پہنا کو خوش آمدید کہا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close