جیل میں عمران خان سے بات چیت ہوئی یا نہیں؟ صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی نے بتا دیا

راولپنڈی (پی این آئی) آج جوڈیشل کمپلیکس میں سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی وکیل بابر اعوان اور شیح رشید سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہیٰ نے کہاکہ میں الیکشن لڑ رہا ہوں۔ 3 جگہوں سے ایم پی اے اور 3 قومی اسمبلی کے حلقوں سے انتحابات میں حصہ لوں گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کیاملنی ہے، فیلڈ ہی نہیں دی جا رہی، پرویز الٰہی نے کہاکہ الیکشن شفاف نہ ہونے دیئے تو ملک کے اندر جو ہنگامہ ہو گا لوگ ساری تاریخ بھول جائیں گے،یہ جنگل کا قانون ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے سے کسی کی بات کرنے کی ہمت نہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں میں نے کہنا ہے جو بات کرنی ہے عمران خان سے کریں، جیل میں سختی ہے، ڈائریکٹ عمران خان سے بات نہیں ہوسکتی، دوستوں اور وکیلوں کے ذریعے ہوتی ہے۔اسی طرح عدالتی پیشی پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ’میں حلقہ 56 اور 57 دونوں سے الیکشن لڑوں گا، عوامی مسلم لیگ کی جانب سے انتخابات میں حصہ لوں گا لیکن پی ٹی آئی کی حمایت حاصل کر لی ہے، میں نے کسی کیخلاف پریس کانفرنس نہیں کی، مجھے خوشی ہے کہ پی ٹی آئی میرے ساتھ 56 اور 57 میں کھڑی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اللہ نہ کرے میرے سامنے پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار ہو، پی ٹی آئی میرے مقابلے میں امیدوار نہیں لائے گی کیوں کہ میں نے تحریک انصاف کیلئے قربانیاں دی اور چلہ کاٹا ہے، نسلی اور اصلی ہوں کبھی غداری نہیں کروں گا اس لیے کبھی کسی کے خلاف بیان نہیں دیا، تاہم اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں قلم دوات پر لڑتا ہوں اور اب بھی لڑوں گا، فتح اور شکست اللہ کی طرف سے ہے‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close