لاہور (پی این آئی ) عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ملک میں عام انتخاب کے اعلان کا شیڈول جاری ہو نے کے بعد سیاسی سماجی شخصیات نے آر او آفس سے جنرل الیکشن میں حصہ لینے کے لیے اپنے کاغزات نامزدگی فارم وصول کر لیے۔
لاہور سمیت متعدد اضلاع میں میں مسلم لیگ ن کے قومی و صوبائی حلقوں کے امیدواران کے ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ مرکزی مسلم لیگ پورے ملک میں قومی و صوبائی حلقوں سے امیدوار میدان میں اتار رہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی الیکشن لڑیں گی۔مریم نواز لاہور کے حلقہ این اے 119 سے الیکشن لڑیں گی،مریم نواز کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے۔ مسلم لیگ (ن )کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز قومی و صوبائی اسمبلی سے الیکشن لڑیں گی۔ پارٹی قائد نواز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 سے الیکشن لڑیں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہاکہ این اے 15 مانسہرہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف الیکشن لڑیں گے۔انہوںنے کہاکہ (آج)جمعرات 21 دسمبر کو نواز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیں گے۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہاکہ نواز شریف مانسہرہ سے ایم این اے بن کر چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، نواز شریف وزیراعظم بن کر خیبرپختونخوا کی 24 سالہ محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔ ادھر ضلع چکوال کی دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوںپر کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا مرحلہ بدھ کے روز سے شروع ہوگیا ہے جو22دسمبر تک جاری رہے گا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر چکوال قراة العین ملک نے تمام ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران سے حلف لیا ہے کہ وہ آٹھ فروری کو شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں