سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی ) حکومت پاکستان نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ پر 25 دسمبر کو ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ ملک بھر میں تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ حکومت نے ملک بھر میں 25 دسمبر بروز پیر کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔25 دسمبر کو یوم قائدا اعظم سرکاری سطح پر منایا جائے گا جبکہ مسیحی برادری کرسمس بھی منائے گی۔ عام تعطیل کا اعلان کابینہ ڈویژن کی جانب سے کیا گیا۔ملک بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی، سیاسی جدوجہد اور قیام پاکستان کے حوالہ سے تاریخ ساز کردار کے بارے میں خصوصی پروگرام ٹیلی ویژن اور ریڈیو سے نشر ہوں گے۔سکول کے بچے مارچ پاسٹ اور سکاؤٹس ریلیاں منعقد کریں گے۔مزار قائد، قائداعظم میوزیم (وزیر مینشن) اور کراچی میں فلیگ سٹاف ہاؤس پر چراغاں ہو گا۔قبل ازیں کابینہ ڈویژن نے سال 2024 کے لیے قومی تعطیلات کے شیڈول کا سرکلر جاری کر دیاجس کے مطابق پہلی سرکاری تعطیل پانچ فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر ہوگی ،23 مارچ بروز ہفتہ یوم پاکستان کی تعطیل ہوگی ،سرکلر کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات 10، 11 اور 12 اپریل کو متوقع ہے جبکہ یکم مئی کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہوگی ،17 سے 19 جون تک عید الاضحی کی تعطیلات متوقع ہیںجبکہ 16 اور 17 جولائی کو عاشورہ کی تعطیلات متوقع ہے،14 اگست کو یوم آزادی پاکستان کی عام تعطیل ہوگی،عید میلاد النبی کی عام تعطیل 16 ستمبر کو متوقع ہے،نو نومبر کو یوم اقبال، 25 دسمبر کو یوم قائد اور کرسمس کی عام تعطیل ہوگی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close