بلاول بھٹو قومی اسمبلی کے کون سے حلقے سے الیکشن لڑیں گے ؟

لاڑکانہ (پی این آئی ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے این اے 194 لاڑکانہ کے لیےکاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے ان کی جگہ کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔دوسری جانب لاہور میں بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات کے لیے موزوں امیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پارلیمانی بورڈ نے پنجاب سے ممکنہ امیدواروں کے نام پارٹی چیئرمین کو پیش کیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close