سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کا جیل سے بڑا اعلان

لاہور(پی این آئی)سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے، والد صنم جاوید کا کہنا ہے کہ صنم جاوید لاہور سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی ۔
والد صنم جاوید نے مزید کہا کہ صنم جاوید کے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے متعلقہ دستاویزات اکٹھی کر رہے ہیں، صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی حاصل کروں گا، صنم جاوید پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی، صنم جاوید خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی کاغزات نامزدگی جمع کرائیں گی ۔
خیال رہے کہ دوسری جانب تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی جیل سے الیکشن لڑنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے، آئندہ انتخابات کے لیے سیکرٹری لیگل افیئر تحریک انصاف رانا مدثر کو ذمہ داریاں سونپ دیں۔
جن حلقوں سے نواز شریف اور شہباز شریف کاغذات نامزدگی لیں وہاں سے یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائینگے، یاسمین راشد کے آبائی حلقے سے بھی انکے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائینگے، یاسمین راشد کی ضمانت نہ ہوئی تو جیل کے اندر سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close