صبح وزیر اعظم، شام کو ہائی جیکر

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کمیٹی کے 12 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ بیٹے سے تقریباً ایک لاکھ روپے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کر دیا جائے گا، مقصد صرف وزیرِ اعظم کو نکالنا تھا اور ایک سلیکٹڈ کو لانا تھا۔۔۔۔۔ نواز شریف نے کہا کہ آئین اور قانون میں گنجائش نہ ہونے کے باوجود وزیرِ اعظم کو نکالنا تھا، بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو رہی تھی، سی پیک پاکستان آ رہا تھا، کہا جا رہا تھا کہ پاکستان جی 20 میں شامل ہو جائے گا۔۔۔۔

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو ہم نے خدا حافظ کہا تھا، ہم غیر ملکی قرضے واپس کر رہے تھے، اپنے دور میں قرضے لیے نہیں واپس کیے تھے، ہم پاکستان میں وہ کام کر سکتے ہیں جو دوسری قومیں نہیں کر سکتیں، ہمیں نظر کھا گئی، کسی کو پوچھنا چاہیے تھا کہ صبح کا وزیرِ اعظم شام کو ہائی جیکر کیسے بن گیا؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close