جج شوکت عزیز صدیقی برطرفی کیس، جنرل باجوہ اور فیض حمید سمیت کس کس کو فریق بنانے کی درخواست کر دی گئی؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز برطرفی کیس میں سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سمیت سابق فوجی افسران کو فریق بنانے کی درخواست دائر کر دی گئی۔

سابق جج شوکت عزیز نے درخواست اپنے وکیل حامد خان ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے علاوہ بریگیڈیئر (ر) عرفان رامے، بریگیڈیئر (ر) فیصل مروت اور بریگیڈیئر (ر) طاہر وفائی کو ان کے برطرفی کیس میں فریق بنایا جائے۔ انہوں نے سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انور کانسی اور سابق رجسٹرار سپریم کورٹ ارباب عارف کو بھی فریق بنانے کی استدعا کی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حامد خان ایڈووکیٹ کو شوکت عزیز برطرفی کیس میں دلائل کے دوران سابق فوجی افسران کے نام لینے پر انہیں فریق بنانے کی ہدایت دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close