توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست ،لاہورہائیکورٹ سے بڑی خبر

اسلام آباد(پی این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ میں نااہلی کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ کل درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔
جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کل درخواستوں پر سماعت کرے گا جبکہ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود ،جسٹس شاہد کریم ، جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close