ہزاروں سرکاری ملازمین تنخواہوں سے محروم ہوگئے

اسلام آباد (پی این آئی)پی آئی اے میں معاشی بحران پھر سراٹھانے لگا،قومی ایئرلائن کے سات ہزار سے زائد ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں،تنخواہوں کی عدم سے ادائیگی سے ملازمین میں بے یقینی بھی بڑھنے لگی۔

 

 

 

صدر پی آئی اے یونین ہدایت اللہ خان نے الزام لگایا ہے کہ تنخواہیں جان بوجھ کر تاخیر کا شکار کی جاتی ہیں،آئندہ ماہ اگر تنخواہیں کی ادائیگیوں میں تاخیر ہوئی تو یونین بھرپور احتجاج کرے گی،پی آئی اے میں فیول کرائسز کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے،جان بوجھ کر ادارے کو مالی مشکلات کی جانب دھکیلا جارہا ہے۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے مالی مشکلات کا شکار ہونے کی وجہ سے تنخواہیں تاخیر کا شکار ہوتی ہیں،تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے تبادل ذرائع سے فنڈز ارینج کیے جارہے ہیں،آئندہ چند روز میں تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کردی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close