پی ٹی آئی کےایک اور اہم رہنما نے عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا

لاہور(پی این آئی)لاہور کے حلقہ پی پی 153 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر ناصر سلمان نے پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کر لیں۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ناصر سلمان نے بھی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے تناظر میں پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کر رہا ہوں، پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے اور اداروں کے ساتھ تصادم والی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، 9 مئی کے واقعے کے بعد سیاست اور پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کر رہا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close