اعتزاز احسن کی بھٹو ریفرنس میں معاونت سے معذرت کی وجہ سامنے آ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن کی سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس میں معاونت کرنے سے معذرت کی وجہ سامنے آ گئی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ بھٹو کیس سے پہلے میں بالکل تیار تھا لیکن مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔
اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بریت کا کیس تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے صدر آصف زرداری نے بھٹو کی بریت کیس میں وکیل لگایا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس میں معاونت کرنے سے معذرت کر لی تھی۔
سپریم کورٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی تھی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close