سانحہ9مئی کے اشتہاریوں کے خلاف بڑا فیصلہ

لاہور(پی این آئی ) سانحہ9مئی کے اشتہاریوں کیخلاف بڑا فیصلہ کرلیا گیا،18اشتہاریوں کے شناختی کارڈز بلاک کئے جائیں گے،لاہور پولیس کی جانب سے چیئرمین نادرا کوخط لکھ دیا گیا،ملزموں کواشتہاری قرار دینےکی کاپی خط کےساتھ لف کردی گئی۔ خط کے متن کے مطابق اشتہاری کسی پراپرٹی کی خریدو فروخت نہیں کر سکیں گے،اشتہاری کہیں ہوائی سفر بھی نہیں کرسکیں گے،18اشتہاری ملزمان شامل تفتیش ہوئے نہ عدالت پیش ہوئے، ملزمان عدالت پیش ہوئےبغیرقانونی حقوق حاصل نہیں کرسکتے،

شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کےشناختی کارڈز بلاک کیے جائیں،اشتہاری ملزمان میں مراد سعید ،اعظم سواتی،حماد اظہر ،اسلم اقبال،کرامت کھوکھر،علی امین گنڈا پور ،واثق قیوم عباسی اشتہاری ملزمان میں شامل ہیں۔مسرت جمشید چیمہ، جمشید چیمہ کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی درخواست کی گئی ہے،زبیر نیازی، ملک ندیم ، غلام محی الدین دیوان کے شناختی کارڈ بلاک کئے جائیں،اشتہاری ملزمان کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کئے جاچکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close