اسلام آباد (پی این آئی) بانی تحریک انصاف عمران خان کی کابینہ میں وفاقی وزیر رہنے والی زبیدہ جلال نے نیب کے سامنے نیا انکشاف کر دیا۔زبیدہ جلال نے نیب کو ریکارڈ کروائے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے 190 ملین پاونڈ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے میرے سمیت کسی کابینہ رکن کی نہیں سنی۔ انہوں نے سنجیدہ معاملے کو منظور کیا اور منٹس خفیہ رکھنے کا کہا۔زبیدہ جلال کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاونڈ کا معاملہ کابینہ اراکین کے تحفظات کے باوجود منظور کیا گیا، میرا موقف تھا کہ 190 ملین پاونڈ پاکستان کا اثاثہ ہیں، رقم واپس آنی چاہئے۔ بیشتر کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاونڈ کو واپس لینے کی بات کرنی چاہئے۔اس سنجیدہ معاملے پر بغری کسی بحث کے ایجنڈا منظور کر لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ نیب نے زبیدہ جلال کا بیان اپنی تفتیشی رپورٹ کا حصہ بنا لیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں