حکومت کا مسیحی ملازمین کی تنخواہیں جلد دینے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی) کرسمس پر مسیحی ملازمین کیلیے خوشخبری ،پنجاب حکومت نےتنخواہوں کی ادائیگی کیلیے اہم ہدایات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے کرسمس کی وجہ سے صوبہ بھر کے سرکاری اداروں اور بلدیاتی اداروں میں کام کرنیوالے مسیحی ملازمین کو تنخواہیں 20دسمبر تک دینے کی ہدایت کردی ہے اور اس ضمن میں فنانس ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ مسیحی برادری کو 20دسمبر تک تنخواہوں کی ادائیگی کو ممکن بنایا جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close