چیئرمین پی ٹی آئی کا بشریٰ بی بی کے حوالے سے دعویٰ، عون چوہدری نے صدی کا سب سے بڑا جھوٹ قرار دے دیا

لاہور(آئی این پی)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما و سابق وفاقی وزیر عون چودھری نے کہا ہے کہ کسی کی ذاتی زندگی پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نکاح سے پہلے بشری بی بی سے ملتے رہے، اس حوالے سے عینی شاہد ہوں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ افسوس ہے سابق چیئرمین پی ٹی آئی بڑا جھوٹ بول رہے ہیں، قرآن پاک کو درمیان میں لانا شرمناک بات ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے سابق دست راست نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نکاح سے قبل بشری بی بی سے درجنوں بار ملے بھی اور دیکھا بھی، میں خود ان کو ملاقات کے لیے لے کر جاتا رہا۔عون چودھری کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشری بی بی سے ملاقات نہ کرنے کے حوالے سے صدی کا بڑا جھوٹ بول رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close