اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت، میڈیا کی موجودگی کے حوالے سے اہم فیصلہ

راولپنڈی (پی این آئی) سائفر کیس کی سماعت کے دوران میڈیا کے 6 نمائندگان کو عدالتی کارروائی دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔۔۔۔۔سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں شروع ہو گئی ہے۔۔۔۔۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین سائفر کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔۔۔۔۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کمرۂ عدالت میں موجود ہیں۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان، ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر ذوالفقارعباس نقوی بھی جیل پہنچ گئے ہیں۔۔۔۔۔ذوالفقار عباس نقوی کا کہنا ہے کہ آج ملزمان میں سائفر کیس کی چالان نقول تقسیم ہوں گی، آج کی سماعت کے بعد سائفر کیس کے ٹرائل میں ایک ہفتے کا وقفہ کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close