تحریک انصاف کے مزید ٹکڑے ہونے کی پیشگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے منحرف رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئر مین کو ڈیل آفر نہیں کی جا رہی، پارٹی کے مزید ٹکڑے ہونگے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ان لوگوں پراعتماد کیا جن پر نہیں کرنا چاہئے تھا، وہ خود کو بند گلی میں لے گئے ہیں اور نوازشریف کو انتخابات پلیٹ پر رکھ کر دے دیے گئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ بد نصیبی ہے کہ اپنے ہاتھ سے اپنی گھر کو آگ لگا دی گئی سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی قیادت میں پوری پارٹی متحد تھی تاہم اب بہت سارے دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔ استحکام پاکستان اور پرویز خٹک کی پارٹی کے بعد پی ٹی آئی کے مزید ٹکڑے ہوں گے، وکلاءکے اندر پانچ گروپ ہیں،پھر بیگم صاحبہ ہیں، پھر بہنیں ہیں ، پھر ورکرز ہیں، پھر جو سیاستدان ہیں۔
فیصل ووڈا نے کہاکہ ان میں سے کچھ اپنی جماعتیں بنائیں گے کچھ دوسری جماعتوں میں چلے جائیں گے،سابق چیئرمین ڈیل کا انتظار کر رہے ہیں لیکن انہیں کوئی ڈیل آفر نہیں کی جا رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close