پاکستان نے عالمی سطح پر بھارت کو بڑی شکست دیدی

پیرس (پی این آئی) بھارت کو 20ووٹوں سے شکست دے کر پاکستان یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا نائب چیئرمین منتخب ہو گیا۔

گزشتہ جمعہ کے روز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایگزیکٹو بورڈ کا 218واں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایشیاءپیسیفک گروپ سے پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں 20ووٹوں کی برتری سے نائب چیئرکے لیے منتخب کیا گیا۔ 56رکنی ایگزیکٹو بورڈ میں پاکستان کو 38اور بھارت کو صرف 18ووٹ ملے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے ایگزیکٹو بورڈ کے اراکین اور یونیسکو کے تمام رکن ممالک کا پاکستان کی بھرپور حمایت اور اعتماد پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close