نیب نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) نیب عدالت اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں نیب کی جانب سے ریفرنس دائر کیا گیا ہے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور دیگر کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔۔۔۔ریفرنس کے ملزمان میں شہزاد اکبر، بیرسٹر ضیاء المصطفیٰ نذیر اور ذلفی بخاری بھی شامل ہیں۔۔۔۔نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں کُل 8 ملزمان کے نام شامل ہیں۔۔۔۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل مظفر عباسی نے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا اور احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close