لطیف کھوسہ پی ٹی آئی کے رکن ہی نہیں ہیں، سینیٹر علی ظفر نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہےکہ عمران خان نے انٹرا پارٹی الیکشن کے بارے میں کنفیوژن پیدا کرنے والوں کو روکنے کا کہا ہے۔۔۔۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ لطیف کھوسہ کو غلط فہمی ہوئی ہے، کاغذ پر اور قانونی طور پر پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر خان ہوں گے لیکن فیصلے اُسی طرح ہوں گے جیسے پہلے ہوتے آئے ہیں، چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو بلے کا ہی نشان ملے۔۔۔۔ سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بہت سے وکیلوں نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لیے درخواست دے رکھی ہے اور لطیف کھوسہ نے اب تک پی ٹی آئی جوائن نہیں کی،

اگر انہوں نے ٹکٹ کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی طور پر درخواست کی ہے تو اس بارے میں چیئرمین نے مجھے کچھ نہیں بتایا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close