نئی حلقہ بندیاں، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیل سامنے آ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی نئی حلقہ بندیوں کے مطابق ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم ہو گئی ہیں۔۔۔۔ الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کی تھی جس کے مطابق ملک بھر سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے 266 حلقے ہوں گے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے 593 حلقے ہوں گے۔۔۔۔ نئی حلقہ بندیوں کے مطابق قومی اسمبلی میں خواتین کی 60 اور اقلیتوں کی 10 مخصوص نشستیں ہوں گی جبکہ 266 جنرل نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی کا ایوان 336 ارکان پر مشتمل ہو گا۔۔۔۔

اس طریقے سے گزشتہ قومی اسمبلی کے اراکین کی مجموعی تعداد 342 سے 6 نشستیں کم ہو کر 336 ہو جائے گی۔۔۔۔پنجاب میں جنرل اسمبلی کی 7 نشستیں کم ہوئیں جبکہ بلوچستان میں 2 اور وفاق میں ایک نشست کا اضافہ ہوا۔۔۔۔۔الیکشن کمیشن نے سندھ کی نشستیں برقرار رکھی ہیں جبکہ فاٹا اور کے پی کے انضمام کے بعد مجموعی نشستیں 47 سے کم ہو کر 45 ہو گئی ہیں۔۔۔۔ خواتین کی 60 مخصوص نشستیں میں سے پنجاب میں خواتین کیلئے 32، سندھ میں 14، خیبر پختونخوا میں 10 اور بلوچستان میں 4 نشستیں مخصوص ہوں گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close