جیل میں اہم ملاقات، عمران خان نے سینئر ترین رہنما کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی

اسلام آباد(پی این آئی) پیپلز پارٹی کے سینئر ترین رہنما کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان، پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے سابق گورنر پنجاب کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان لطیف کھوسہ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے طویل ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا ہے کہ میری آج عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات ہوئی، عمران خان نے آج پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا کہا ہے کہ قوم کو اور پارٹی کو آپکی ضرورت ہے،پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے اپنے دوستوں اور فیملی سے مشاورت کروں گا۔ لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ عمران خان ہی پارٹی چئیرمین رہیں گے، شیر افضل اور علی ظفر کو سننے میں غلط فہمی ہوئی ہو گی،مائنس عمران خان کا کوئی تصور ہی نہیں ۔ پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ القادر ٹرسٹ پراپرٹی میں پی ٹی آئی چیئرمین کی ایک اور بشری بی بی کی دو درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ 35 ارب روپے سپریم کورٹ سے نکال کر سرکاری خزانے میں داخل کر دیا گیا۔ 460 ارب روپے بحریہ ٹرسٹ نے 2026 تک پیسے جمع کروانے کا وقت ہے۔ القادر ٹرسٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے یونیورسٹی بنا کر تحفہ میں دی گئی۔ القادر ٹرسٹ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین اور بشری بی بی کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔

توشہ خانہ میں بھی پی ٹی آئی چیئرمین کو ذمہ دار نہیں ٹہرایا جا سکتا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت کو 6 دسمبر تک توسیع دی گئی۔ جیل ٹرائل کی شروعات نہیں ہوئی، نوٹیفکیشن غیر موثر ہو سکتا ہے، لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ 352 کے مطابق میں جیل ٹرائل نہیں بلکہ اوپن ٹرائل ہی ہو سکتا ہے اوپن ٹرائل کا مقصد ہے کہ پوری دنیا انصاف کا بول بالا ہوتا دیکھ سکے ۔لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے ملاقات کے دوران دو ٹوک بات کہی۔ عمران خان نے مائنس ون خبروں کی تردید کی ہے۔پی ٹی آئی کے جو چئیرمین ہیں وہی رہیں گے۔انٹرا پارٹی الیکشن میں موجودہ چئیرمین امیدوار ہوں گے۔ مائنس پی ٹی آئی چیئرمین کا تصور نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کا چیئرمین عمران خان ہے اور عمران خان ہی چیئرمین رہے گا۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا جارہا ہے، انٹرا پارٹی الیکشن میں پی ٹی آئی چیئرمین ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close