چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل میں ٹرائل، وزارت قانون نے اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزارت قانون نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل سے متعلق ایک اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں اہم پیش رفت پر وزارتِ قانون و انصاف نے جیل ٹرائل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔۔۔۔۔نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیسز کی سماعت کرے گی۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کی سیکیورٹی رپورٹ کی روشنی میں سائفر کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close