شیر افضل مروت کا پی ٹی آئی کے اہم رہنما کیخلاف آڈیو میسج لیک ہوگیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا (کے پی) میں اختلافات سامنے آگئے۔

مرکزی رہنما شیر افضل مروت کا رہنما پی ٹی آئی عاطف خان کے خلاف مبینہ آڈیو میسج لیک ہوگیا۔ مبینہ آڈیو میسج میں شیرافضل مروت بتا رہے ہیں کہ عاطف خان نے کارکنوں کو پیغام بھیجا ہےکہ کنونشن سے بائیکاٹ کیا جائے، عاطف پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر اور ذمہ دار فرد ہیں، انہوں نے نامناسب بات کی ہے۔ آڈیو میسج میں بتایا گیا ہےکہ عاطف خان کا کوئی حق نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے کنونشن سے بائیکاٹ کی باتیں کریں۔ شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر علی امین گنڈاپور کو آڈیو میسج میں بتایا اور کہا کہ اس معاملے پر عاطف خان کو شوکاز نوٹس دیں، عاطف خان وضاحت دیں کہ انہوں نے کس حیثیت میں بائیکاٹ کی بات کی ہے۔

آڈیو میسج میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عاطف خان سے اس بات پر چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے پوچھا جائےگا۔ شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ عاطف خان کی اس بات کو منتقی انجام تک پہنچاؤں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close