سپرنٹنڈنٹ جیل کا عمران خان کو پیش کرنے سے انکار، عدالت نے حکم سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی سکیورٹی رپورٹ کی روشنی میں ٹرائل جیل میں ہو گا جس کی اوپن سماعت کی جائے گی۔۔۔۔۔اڈیالہ جیل کے سپرنٹینڈنٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں پیش کرنے سے معذرت کر لی ہے۔۔۔ آج صبح خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے عمران خان اور پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی۔۔۔۔سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کو پیش نہ کرنے کے حوالے سے عدالت کو تحریری طور پر آگاہ کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close