راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی پارٹی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ پارٹی ایسے تمام عناصر سے دور رہے جو پی ٹی آئی اور پاک فوج کے درمیان تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسے عناصر چاہے پارٹی کے اندر ہوں یا باہر، ان کی مذمت کی جائے۔۔۔۔ عمران خان کے وکیل اور پی ٹی آئی سینئر نائب صدر شیر افضل خان مروت نے دی نیوز کو بتایا کہ انہیں عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پارٹی میں اور سوشل میڈیا پر موجود افراد کی ایسے افراد کے ساتھ لاتعلقی اختیار کی جائے جو پاک فوج کو ہدف بنا رہے ہیں،
اسے بدنام کررہے ہیں یا پھر پاک فوج کیخلاف نفرت پھیلا رہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے انہیں کہا ہے کہ یہ تاثر دور کیا جائے کہ پاکستان تحریک انصاف فوج کیخلاف ہے، عمران خان نے ہمیشہ سے ہی اس بات پر یقین رکھا ہے کہ فوج ملک کی سلامتی اور دفاع کیلئے اہم ترین ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں