جیل میں قید فواد چوہدری کو خوشخبری مل گئی

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کو اہلیہ سے جیل میں علیحدگی میں ملاقات کرانے کی اجازت دیدی۔

فوادچودھری کی جیل میں سہولیات ، وکلا اور فیملی سے ملاقات کی اجازت کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالتی حکم پر چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق عدالت میں پیش ہوئے،فوادچودھری کو جیل میں بہتر کلاس دیدی گئی، فیملی اور وکلاء سے ملاقات کی بھی اجازت دیدی گئی،چیف کمشنر نے فوادچودھری کی درخواست پر عملدرآمد رپورٹ جمع کروا دی۔عدالت نے فوادچودھری کو انکی اہلیہ سے جیل میں علیٰحدگی میں ملاقات کرانے کی اجازت دیدیا اور سابق وفاقی وزیر کو جیل مینوئل کے مطابق طبی سہولیات بھی فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سےمکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ صاحب، درخواست گزار کا وقار ملحوظ خاطر رکھا جائے،آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کو بھی فیملی اور وکلاء سے ملاقات سے روکا جاتا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں