اسلام آباد (پی این آئی) سرکاری سکیم کے تحت حج کے لیے درخواستوں کی وصولی شروع ہوگئی۔وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستوں کے لیے 15 بینکوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، حج درخواستیں 15 بینکوں میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج سے 12 دسمبر تک جاری رہے گی، آئندہ سال 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔خواتین پہلی مرتبہ محرم کے بغیر حج ادا کر سکیں گی، مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ سپانسر شپ سکیم کے تحت 25 ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے، اس سکیم کے تحت درخواستیں ڈالرز کے ہمراہ بیرون ملک سے جمع کرانی ہوں گی۔سپانسر شپ سکیم کے تحت درخواست دہندہ یا ان کے عزیز و رشتے دار قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے، دسمبر 2024 تک کارآمد شناختی کارڈ پر ہی حج درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں