بنوں ( پی این آئی) بنوں میں افغان شہری نے سیکیورٹی قافلے پر خودکش حملہ کر دیا، 2 افراد شہید, 3فوجیوں سمیت 6افراد زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بکا خیل میں گزشتہ روز موٹرسائیکل سوار خود کش حملہ آور نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرتے ہوئے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا۔ خودکش حملہ آور کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی جس کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے خود کش حملے میں دو معصوم شہری شہید ہوئے اور3 فوجیوں سمیت 6 اہلکار افراد زخمی بھی ہوئے۔ علاقے میں موجود کسی اور دہشتگرد کو ختم کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے، پاکستانی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں