راولپنڈی (پی این آئی) سکیورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 دہشتگرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے،
ہلاک دہشتگردوں کے قبضہ سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا جبکہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں