وزارت عظمیٰ یا وزارت اعلیٰ؟ کس کا امیدوار ہوں؟ پرویز خٹک کا بڑا اعلان

پشاور (پی این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وہ وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار نہیں بلکہ وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران پرویز خٹک نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ن لیگ اور جے یو آئی کا اتحاد بنتا نظر آرہا ہے۔کسی کے پاس ملک کےلیے کوئی وژن نہیں، ملک کےلیے مخلص وزیرِاعظم آنا چاہیے۔چیئرمین پی ٹی آئی پی نے مزید کہا کہ انہیں خیبر پختونخوا میں ن لیگ اور جے یو آئی (ف) کا اتحاد ہوتا نظر آرہا ہے،ان کی جماعت کی بھی دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات چل رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close