اسلام آباد(پی این آئی) ایس ایس پی ایونسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چودھری نے پریس کانفرنس میں ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ چئیرمین تحریک انصاف اور تمام ملزمان کے خلاف ثبوت موجود ہیں ، ہمارا کام کورٹ کا ثبوت فراہم کرنا ہے اور ہمارے پاس تمام شواہد موجود ہیں۔
دوران پریس کانفرنس ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ قتل،اندھے قتل اور اشتہاریوں سمیت ڈکیت و چور گینگز کے 124 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ رواں ماہ 56گینگز کے 124ملزمان گرفتار کرکے 16کروڑ51لاکھ روپے سے زائد برآمد کرلیے گئے ہیں۔اے کیٹگری کے 61خطرناک اشتہاریوں سمیت611اشتہاری، 760عدالتی مفرور،256لسٹڈ ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ اسی ماہ کے دوران زیادتی کے128، قتل اور اندھے قتل کے 61ملزمان سمیت دیگر جرائم میں ملوث 28510ملزمان گرفتارکیے گئے ہیں۔رواں ماہ کے دوران 18479مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کروائے گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں