سیالکوٹ(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں کبھی کسی مخالف کے خلاف مقدمات نہیں بنائے۔اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف وفا کا نام ہے اس لئے ہر بار کامیاب ہوئے، نواز شریف کے ساتھیوں نے وفا کا ثبوت دیا، نواز کا ایک آدمی نہیں ٹوٹا، عمران کے ساتھ اس کا کوئی ساتھی کھڑا ہے؟۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران کے وکیل ٹی وی پر پروگرام کر رہے ہیں، اس کے بندے ہمیں گالیاں دیتے اور اس کی مالش کرتے تھے، 9 مئی کو انہوں نے ہمارے دفاعی اداروں کی بے حرمتی کی۔خواجہ آصف نے کہا کہ 2018 میں میرے خلاف درخواست دی گئی، معلوم تھا کہ گرفتار ہو جائوں گا لیکن چھپا نہیں، میں نے پارٹی اور قائد کی لاج رکھی، 6 ماہ کی قید بھگتی، میرے خلاف کوئی ریفرنس نہیں بنا سکے، کبھی آرٹیکل 6 لگاتے، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن بلاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں ان کے لوگ 4 سال حکمران رہے، ایک اینٹ نہیں لگا سکے، ان کی وفاداریاں اقتدار سے مشروط تھیں، ان کے دور میں نشہ عام تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں