روپے کے مقابلے اماراتی درہم کتنا سستا ہوگیا؟

کراچی (پی این آئی)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران درہم کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق درہم کی قیمت میں 80 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ 76.87 روپے پر فروخت ہو رہاہے جبکہ گزشتہ روز درہم 77.67 روپے پر بند ہوا تھا ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں درہم کی قیمت فروخت 78.70 روپے ہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کاروبار ی دن میں کے مختلف اوقات میں غیر ملکی کرنسی کے ریٹ میں وقت کے ساتھ فرق دیکھنے میں آتا رہتا ہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 58 پزار 899 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 526 پوائنٹس کا اضافہ ہو ااور انڈیکس صبح صبح ہی 59 ہزار عبور کرتے ہوئے 59 ہزار 426 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کا کہناہے کہ اس میں بہتری کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس میں 701 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور انڈیکس 58 ہزار 899 پوائنٹس پر بند ہوا۔

close