اسلام آباد (پی این آئی) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے بہت سے ممالک رابطے میں ہیں،
آئندہ ہفتے پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق اچھی خبریں ملیں گی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا میڈیا آزاد اور خودمختار ہے، پہلے ہم صبح اٹھ کر اخبار دیکھتے تھے مگر اب سوشل میڈیا دیکھا جاتا ہے۔ خسارے مٰں چلنے والے اداروں کی نجکاری پر غور کر رہے ہیں۔ پی آئی اے کی نجکاری اولین ترجیح ہے۔ ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری پالیسی میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں صورت حال انتہائی تشویشناک ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری خطے اور اس سے باہر سے بھی لانا چاہتے ہیں۔ اداروں سے ریونیو نہ کما سکے تو ملک ترقی نہیں کر سکے گا۔ کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریک کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ حکومتی اخراجات میں کمی لانے کیلئے مختلف لائحہ عمل وضع کئے جا رہے ہیں۔ نوجوانوں کو ہنر سکھانے کیلئے مختلف ٹریننگ پروگرامز پر کام ہو رہا ہے۔ اگلے 10 سال میں 10 لاکھ نرسز کو تربیت دینے کا پروگرام ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں